پی آئی اے کے جرمن سی ای او کا نام ای سی ایل میں شامل

پی آئی اے کے سی ای او پر طیاروں کی فروخت میں بے ضابطگیوں کا الزام ہے، ایف آئی اے ذرائع

پی آئی اے کے سی ای او پر طیاروں کی فروخت میں بے ضابطگیوں کا الزام ہے، ایف آئی اے ذرائع، فوٹو؛ فائل

طیاروں کی خرید وفروخت میں بے ضابطگیوں کے الزام پر پی آئی اے کے جرمن سی ای او کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا گیا۔


ایف آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کے جرمن چیف ایگزیکٹو آفیسر برینڈ ہلڈن برانڈ پر طیاروں کی فروخت میں بے ضابطگیوں کا الزام ہے جس کے باعث ان کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے برینڈ ہلڈن کے خلاف تحقیقات بھی شروع کردی ہیں اور وہ انکوائری مکمل ہونے تک بیرون ملک نہیں جاسکیں گے۔
Load Next Story