کراچی سے گینگ وار كے كارندے اورافغان باشندے سمیت 5 ملزمان گرفتار پولیس

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے، پولیس


ویب ڈیسک March 16, 2017
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے، پولیس، فوٹو؛ فائل

THE HAGUE: پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے گینگ وار كے كارندے اور افغان باشندے سمیت 5 ملزمان كو گرفتار كركے اسلحہ برآمد کرلیا۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق شیرشاہ پولیس نے گرفتار گینگ وار كے كارندے كی نشاندہی پر فٹبال گراؤنڈ کے اطراف سرچ آپریشن کیا اور اس دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا، پولیس نے گھر گھر تلاشی لی تاہم آپریشن میں پولیس کو کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

جیكسن پولیس نے ایک کارروائی میں 2 ملزمان عمیر خان اور محمد علی كو گرفتار كرلیا جن کے قبضے سے ٹی ٹی پستول، موبائل فون، گولیاں اور حیدری كے علاقے سے چوری كیا جانے والا ركشا برآمد كرلیا۔ رسالہ پولیس نے ایک ملزم نوید كو گرفتار كركے 52 پیكٹ انڈین گٹكا برآمد كرلیا جب کہ دوسری كارروائی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے كو گرفتار كركے فارن ایكٹ كے تحت مقدمہ درج كرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔