ملک کے مختلف علاقوں میں آپریشن رد الفساد افغان باشندوں سمیت 26 مشتبہ افراد گرفتار

اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں سمیت میران شاہ میں بھی آپریشن،اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد،آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 16, 2017
اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں سمیت میران شاہ میں بھی آپریشن،اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد،آئی ایس پی آر، فوٹو؛ فائل

پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک کے مختلف علاقوں میں آپریشن رد الفساد کے تحت افغان باشندوں سمیت 26 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ اس دوران اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پنجاب رینجرز، پولیس اورانٹیلی جنس ایجنسیز نے سرچ آپریشن کیا جس میں 11 افغان باشندوں سمیت 26 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان، لاہور، سیالکوٹ، اٹک، حسن ابدال، نارووال، سرگودھا اور راجن پور میں آپریشن کیے گئے جس میں اسلحہ و گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے میران شاہ کے گاؤں سپالگاخ میں بھی سرچ آپریشن کیا جس دوران اسلحہ، راکٹس، بارودی سرنگیں، دیسی ساختہ بارود، فیوز اور خودکش جیکٹس برآمد کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔