اقوام متحدہ نے اسرئیل کو نسل پرست ریاست قرار دے دیا

اسرائیل نے فلسطینوں پر نسلی تعصب مسلط کر رکھا ہے، رپورٹ

رپورٹ ادارے کے 18 ممالک کی درخواست پر تیار کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

اقوام متحدہ نے اسرئیل کو نسل پرست ریاست قرار دے دیا ہے۔

بیروت میں اقوام متحدہ کے معاشی و سماجی کمیشن مغربی ایشیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینوں پر نسلی تعصب مسلط کر رکھا ہے۔


دوسری جانب رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریماخلف نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ رپورٹ ادارے کے 18 ممالک کی درخواست پر تیار کی گئی ہے۔
Load Next Story