تحریک انصاف کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف آج سے احتجاج کا اعلان
ایاز صادق نے اپنے لیڈر کو بچانے کی کوشش کی لہذا وہ اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوں، ترجمان تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف آج سے احتجاج شروع کرنے کا اعلان کرتے اسپیکر سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف اور جہانگیر ترین کے خلاف نا اہلی ریفرنس مسترد کیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف آج سے احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف نااہلی ریفرنس خارج
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے بدنیتی پر مبنی ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا جسے الیکشن کمیشن نے خارج کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج حق اور سچ کی فتح اور جھوٹ کی شکست ہوئی، ایاز صادق نے اپنے لیڈر کو بچانے کی کوشش کی لہذا اب وہ اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوں۔