اسکارف کی پابندی سعودی جوڈو پلیئر کے دستبردار ہونے کا امکان آئی او سی کی تردید

کسی بھی شریک کھلاڑی کو حفاظتی نقطہ نظر سے اسکارف یا سر ڈھانپنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے


AFP July 30, 2012
کسی بھی شریک کھلاڑی کو حفاظتی نقطہ نظر سے اسکارف یا سر ڈھانپنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے. فوٹو ایکسپریس

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے کہ حجاب کے معاملے پر سعودی عرب لندن اولمپکس سے دستبردار ہوجائے گا، کھیلوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سعودی عرب کی جوڈو پلیئر ووجدان شاریخانی ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔

ان کا مقابلہ جمعے کو شیڈول ہے، تاہم جوڈو قوانین کے تحت کسی بھی شریک کھلاڑی کو حفاظتی نقطہ نظر سے اسکارف یا سر ڈھانپنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے، ایسے میں قیاس کیا جارہا ہے کہ سعودی خاتون ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرسکتی ہیں، لیکن آئی او سی کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر مارک ایڈمز کے مطابق انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن اور سعودی دستہ مل کر اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کیلیے کام کررہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اس کا مثبت نتیجہ برآمدہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں