
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں میچ فکسنگ کیس سامنے آنے کے بعد کرکٹ کرپشن کی تحقیقات کے دائرہ کار کو لندن تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے جی ایم لیگل سلمان نصیر نے انگلینڈ کے ویزے کی درخواست دے دی ہے، سلمان نصیر انگلینڈ پہنچنے پر وہاں موجود سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید کا پاسپورٹ لندن پولیس لے چکی ہے اسی لیے وہ پاکستان واپس نہیں آسکتے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں محمد عرفان بھی معطل
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹر شرجیل خان، خالد لطیف اور محمد عرفان کو پی سی بی چارج شیٹ جاری کرچکا ہے جب کہ شاہ زیب حسن نے بھی بکی سے رابطوں کا انکشاف کیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔