بنگلا دیش میں بجلی کی قیمت میں اضافے کے خلاف عوام سراپا احتجاج

احتجاج اس وقت پرتشدد ہو گیا جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔


ویب ڈیسک March 16, 2017
پولیس نے احتجاج ختم کرانے کے لئے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کااستعمال کیا تو مشتعل مظاہرین نے پتھراؤ شروع کر دیا۔ فوٹو: فائل

بنگلا دیش میں بجلی کی قیمت میں اضافے کے خلاف احتجاج اس وقت پرتشدد ہو گیا جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں بجلی کی قیمت میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا جا رہا تھا کہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا جس پر مظاہرین مشتعل ہو گئے اورپولیس پر پتھراؤ شروع کردیا۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ کئی افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں