ٹکٹوں کی بلیک اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات شروع

چین، سربیا اور لتھوینیا کے نمائندہ ایجنٹس سے پوچھ گچھ ہوگی، گرفتاریاں بھی کی جائیں گی


AFP July 30, 2012
چین، سربیا اور لتھوینیا کے نمائندہ ایجنٹس سے پوچھ گچھ ہوگی، گرفتاریاں بھی کی جائیں گی. فائل فوٹو

PESHAWAR: اولمپک ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ پر برطانوی پولیس نے تین آفیشل ٹکٹ ایجنٹس کیخلاف تحقیقات شروع کردیں، سنڈے ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے میگا ایونٹ کے ٹکٹوں کی زائد قیمت پر فروخت کے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا، مبینہ طور پر ان تینوں آفیشلز کو گیمز کے ٹکٹ 10 گنازائد قیمت پر فروخت کرنے کی خفیہ ریکارڈنگ منظرعام پر آگئی ہے۔

اخبار کی جانب سے اس معاملے کی 20 گھنٹے کی ریکارڈنگ حکام کو فراہم کردی گئی ہے اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کے آفیشلزچین، سربیا اور لتھوینیا کی اولمپک کمیٹی کے نمائندہ ایجنٹس کو پوچھ گچھ کیلیے طلب کریں گے اور گیمز کے دوران گرفتاریاں بھی متوقع ہیں، رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی ) بھی اخبار کی جانب سے منظرعام پر لائے جانے والے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد روس کے شہر سوچی میں 2014 کے ونٹر گیمز کے ٹکٹوں کا معاملہ بھی معطل کردیا ہے۔

ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کا بھانڈا پھوڑنے والے انڈر کور تحقیق کار کا دعویٰ ہے کہ کرپشن بڑے پیمانے پر ہوئی ہے اور اس میں وہ آفیشلز بھی شامل ہیں جو کم از کم 54 ممالک کے ٹکٹنگ معاملات سنبھال رہے تھے، دوسری جانب اسکاٹ لینڈ یارڈ نے اس معاملے پر نئی تحقیقات شروع کیے جانے کی تصدیق نہیں کی لیکن ان کا یہ ضرور کہنا تھا کہ اس معاملے پر گذشتہ دو دن میں 16 افراد کو حراست میں لیاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں