پاکستان ہاکی ٹیم اذلان شاہ ٹورنامنٹ سے آؤٹ

پاکستان کی جگہ انگلینڈ کی ٹیم کو شامل کر لیا گیا ہے۔


Sports Reporter March 16, 2017
پاکستان کی جگہ انگلینڈ کی ٹیم کو شامل کر لیا گیا ہے۔ فوٹو:فائل

KARACHI: پاکستان ہاکی ٹیم اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی جب کہ ایونٹ کی انتظامیہ نے پاکستان کی جگہ انگلینڈ کی ٹیم کو شامل کر لیا گیا ہے۔

پی ایچ ایف ے سیکرٹری شہباز سینئر نے کہا ہے کہ ٹیم نے ایونٹ کیلیے اچھی تیاریاں کر رکھی تھیں تاہم اب ارجنٹائن، بیلجیم، سپین اور جرمنی میں میچز کھلانے کی کوشش کریں گے تاکہ لندن میں ورلڈ لیگ سے قبل اچھی میچ پریکٹس حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا میں ہاکی کے فروغ میں پاکستان کا اہم کردار ہے، گرین شرٹس کے ایونٹ سے باہر ہونے پر افسوس ہوا، ایشین ہاکی فیڈریشن کو معاملہ میں مداخلت کیلیے خط لکھ دیا ہے۔

منتظمین نے گرین شرٹس کی جگہ انگلینڈ کو شامل کر لیا جبکہ پاکستان کو ایونٹ سے باہر کرنے کی وجوہات کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا۔ ایونٹ 26 اپریل سے 6 مئی تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں شیڈول ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |