آرمی چیف کا دورہ چین چینی قیادت کا سی پیک کی سیکیورٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار

آرمی چیف اور چینی قیادت میں دفاعی شعبے میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 16, 2017
آرمی چیف اور چینی قیادت میں دفاعی شعبے میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق، فوٹو؛ آئی ایس پی آر

KARACHI: چینی قیادت نے سی پیک کی سیکیورٹی کے لیے پاکستانی اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے جب کہ دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کردار کو بھی سراہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے چین کی سینیئر سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں، آرمی چیف نے کمانڈر پیپلزلبریشن آرمی، چین کے جوائنٹ سروسز ڈپارٹمنٹ کے چیف اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیرمین سے ملاقاتیں کیں جن میں علاقائی سیکیورٹی، معاشی، دفاعی تعاون اور مشترکہ مفاد پر بات چیت کی۔



آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور چینی قیادت میں دفاعی شعبے میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ اس موقع پر چینی قیادت کا کہنا تھا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری میں پیشرفت قابل اطمینان ہے اور سی پیک کی سیکیورٹی کے لیے پاکستانی اقدامات پر مکمل اعتماد ہے۔ ترجمان کے مطابق چینی قیادت نے القاعدہ ،ٹی ٹی پی، ای ٹی آئی ایم کے خاتمے میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے کے استحکام اور امن میں پاکستان کا کردار مثبت ہے تاہم انہوں نے افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اقتصادی راہداری اور گوادر ملکی ترقی کیلئے گیم چینجر ہیں، وزیراعظم



ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دفاعی تعاون پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی تعاون سے عوام کی سدا بہار دوستی کو طاقت ملتی ہے جب کہ پاک فوج علاقائی استحکام اور سیکیورٹی کیلیے کوششیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین دوستی آزمودہ اور منفرد ہے یہ دونوں ملکوں کے عوام کے مضبوط تعلقات کا ذریعہ ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم پاکستان پریڈ پر پیپلزلبریشن آرمی کا دستہ بھیجنے پر چینی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں