شاہ رخ خان کی کار کی ٹکر سے صحافی زخمی

اداکار نے صحافی کو خود اسپتال پہنچایا اور اپنے ذاتی معالج کو اس کے علاج کی ہدایت کی


ویب ڈیسک March 16, 2017
اداکار نے صحافی کو خود اسپتال پہنچایا اور اپنے ذاتی معالج کو اس کے علاج کی ہدایت کی، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی کار فوٹوگرافر پر چڑھ دوری جس سے صحافی زخمی ہوگیا اور اداکار نے خود اسے اسپتال پہنچایا۔

شاہ رخ خان ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے جہاں ان کی گاڑی تصاویر اتارتے ہوئے فوٹوگرافر پر چڑھ دوری جس سے وہ معمولی زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد اداکار نے فوراً گاڑی سے اتر کر صحافی کو سنبھالا اور طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

شاہ رخ خان نے فوٹو گرافر کو ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا اور اپنے ذاتی معالج کو علاج کرنے کی ہدایت کی جب کہ ڈاکٹرز کے مطابق فوٹو گرافر کی حالت خطرے سے باہر ہے اور زیادہ چوٹ نہیں آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں