اسپاٹ فکسنگ کیس ایف آئی اے نے معطل کرکٹرز کو طلب کر لیا

شرجیل خان، خالد لطیف، محمد عرفان اور ناصر جمشید کو 20 اور 21 مارچ کو بیانات قلمبند کروانے کی ہدایت

شرجیل خان، خالد لطیف، محمد عرفان اور ناصر جمشید کو 20 اور 21 مارچ کو بیانات قلمبند کروانے کی ہدایت - فوٹو: فائل

ایف آئی اے نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹرز شرجیل خان، خالد لطیف، محمد عرفان اور ناصر جمشید کو طلب کر لیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق ایف آئی اے نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹرز شرجیل خان، خالد لطیف، محمد عرفان اور ناصر جمشید کو 20 اور 21 مارچ کو پیش ہو کر بیانات قلمبند کروانے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی باقاعدہ درخواست پر کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں؛ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی کو جیل بھیجا جائے گا، چوہدری نثار

اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ صرف پی سی بی اور چند کرکٹرز کے ذاتی فعل کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ پاکستان کی نیک نامی اور ساکھ کا مسئلہ ہے، پی سی بی کرپشن کے مرتکب کسی کھلاڑی پر صرف پابندی لگاسکتا ہے لیکن انہیں جیل تو نہیں بھیج سکتا، ایف آئی اے تحقیقات میں جو کھلاڑی ملوث پایا گیا اسے جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔
Load Next Story