

اوپو ایف تھری سیریز کا ایف تھری پلس بہ یک وقت پاکستان سمیت 5 اہم مارکیٹوں میں پیش کرے گا۔ اس سلسلے میں انڈونیشیا، میانمار، ویتنام اور فلپائن کے علاوہ نیویارک کے ٹائم اسکوائر کی شاندار اور نمایاں عمارتوں پر اوپو کے اشتہارات واضح کرکے لگائے گئے ہیں۔

اوپو کے نائب صدر اور بین الاقوامی موبائل بزنس کے کے مینیجنگ ڈائریکٹر، اسکائی لی نے بتایا کہ ' اوپو کی مصنوعات میں جدت اور اختراع ہماری تحریک کا اصل محرک ہے اور یہی ہمارے برانڈ کی اہم ویلیو بھی ہے۔ ایف تھری سیریز نہ صرف سیلفی ٹیکنالوجی کو ایک نئی بلندی تک لے جائے گا بلکہ نئے ٹرینڈز بھی قائم کرے گی۔ ہم بہت پُراُمید ہیں کہ یہ پراڈکٹ ایسے نئے معیارات قائم کرے گی کہ اس راہ پر دیگر کمپنیاں بھی چلیں گی۔'
اوپو کی اسمارٹ فون اور دیگر مصنوعات اس وقت دنیا کی 28 مارکیٹس میں موجود ہیں اور جنوب مشرقی ایشیا کی مارکیٹ میں 13.2 فیصد حصے کے ساتھ ایک تیزی سے ابھر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ آئی ڈی سی کی حالکہ رپورٹ کے مطابق 2016 میں عالمی پیمانے پر اوپو چوتھا بڑا اسمارٹ فون برانڈ بن چکا ہے۔ اس کامیابی کا اہم سہرا اوپو 'سیلفی ایکسپرٹ' سیریز کوجاتا ہے جن میں ایف ون ، ایف ون پلس اور ایف ون ایس شامل ہیں جو گزشتہ برس پاکستان میں لانچنگ کے بعد صرف چند گھنٹوں میں فروخت ہوکر ختم ہوئے اور ایک ریکارڈ قائم کیا۔
کچھ حقائق اوپو کے متعلق
اوپو ٹیکنالوجی کا ایک عالمگیر برانڈ ہے جو امریکا، افریقہ، یورپ، اوشیانا اور ایشیا میں اپنے صارفین کو بہترین انقلابی پراڈکٹس فراہم کررہا ہے جو صارفین کو حیران اور خوش کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتیں۔ اوپو اپنی مصنوعات کی ڈیزائننگ، تیاری اور تشہیر خود کرتے ہیں اور یہ سب کچھ صارفین تک بہترین مصنوعات فراہم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
2004 میں اوپو کی بنیاد رکھی گئی تھی اور فوری طور پر اوپو نے اپنے عزم سے مارکیٹ میں اپنی دھاک بٹھالی۔ اوپو کی ہر ایک پراڈکٹ کی خصوصیات کا احتیاط سے انتخاب کیا جاتا ہے جس میں متاثر کن فیچرز اور شاندار ڈیزائننگ کو مدِ نظر رکھا جاتا ہے تاکہ صارفین کی خصوصی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ 2008 میں موبائل فون کی مارکیٹ میں داخل ہونے کے بعد اوپو نےصرف ایک سال میں نہایت تیزی سے خود کو سمندر پار مارکیٹوں تک وسعت دی۔ اپریل 2015 کے تحت اوپو مصنوعات 20 عالمی مارکیٹوں میں موجود تھیں اور اس وقت تک 116 ممالک میں اس کا برانڈ رجسٹر ہوچکا تھا۔
لیکن اوپو کا سفر جاری ہے کیونکہ نئی ٹیکنالوجیزاور ڈیزائننگ کے لیے ہمارا جنون جاری ہے۔ اوپو نے امریکا اور یورپ بھر میں اپنے مشہور پریمیئم بلیو رے پلیئرز متعارف کرانے کے بعد آڈیو وژول مارکیٹ میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔
مزید تفصیلات کے لیےاوپو کی آفیشل ویب سائٹ کریں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔