
وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک خلع کے معاملے پر صلح کے لیے دارالعلوم بنوریہ العالمی پہنچے جہاں انہوں نے مفتی نعیم سے ملاقات کی جب کہ ملاقات میں وینا نے شوہرسے متعلق تمام تنازعات پر بات کی جس دوران مفتی نعیم نے جوڑے کو آپس کے اختلافات ختم کرکے صلح کرنے کا مشورہ دیا۔
ملاقات کے بعد اسد خٹک اور وینا ملک نے مفتی نعیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جب کہ اس موقع پر مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ قرآن کے مطابق میاں بیوی میں صلح کا کہا گیا ہے اور میں نے بھی دونوں کو رنجشیں ختم کرکے پیارومحبت سے رہنے کی تلقین کی ہے۔
اس خبر کوبھی پڑھیں:اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کی راہیں جدا ہو گئیں
مفتی نعیم نے کہا کہ وینا ملک اپنی زندگی میں مثالی تبدیلی لائی ہیں اور اسد سے شادی کے لیے سب کچھ قربان کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران وینا ملک کی آنکھیں نم رہیں۔
دوسری جانب مفتی نعیم سے ملاقات کے بعد اسد خٹک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں'' الحمد للہ'' لکھ کر وینا ملک کے لیے محبت کا اظہار کیا ہے جس سے دونوں کے معاملات ٹھیک ہونے کا سگنل قرار دیا جارہا ہے۔
Alhamdullilah.... !!! @iVeenaKhan ❤❤❤
— Asad Bashir Khattak (@asadbashirr) March 16, 2017
اس خبر کوبھی پڑھیں:اسد خٹک کا وینا کی غلط فہمیاں دور کرنے کا اعلان
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ وینا ملک نے شوہر اسد خٹک سے خلع لے لی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔