خلیج میں امریکی ایٹمی آبدوزسے نامعلوم بحری جہاز کا تصادم

دوربین کونقصان پہنچا،ایٹمی پلانٹ اورانجن محفوظ رہے،پانچویں بحری بیڑے کی وضاحت۔


January 12, 2013
دوربین کونقصان پہنچا،ایٹمی پلانٹ اورانجن محفوظ رہے،پانچویں بحری بیڑے کی وضاحت. فوٹو: رائٹرز

خلیج میں امریکا کی ایٹمی آبدوز کی دوربین سے نامعلوم بحری جہاز ٹکرا گیا تاہم اس حادثے سے کسی جانی یا دیگر بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لاس اینجلز طرز کی جاکس فل بحری آبدوز دوران مشق خلیجی پانیوں میں کسی بحری جہاز سے ٹکرا گئی۔ اطلاعات کے مطابق حادثے کے بعد آبدوز پانی کی سطح پر آ گئی تاکہ جس نامعلوم جہاز سے اس کی ٹکر ہوئی اسے پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگایا جا سکے۔ نامعلوم جہاز نے ٹکر کے بعد نہ تو کوئی امدادی سگنل دیا اور نہ ہی اپنی رفتار میں کمی کی۔ ٹکر سے آبدوز کی دوربین کو نقصان پہنچا تاہم دیو ہیکل جنگی مشین کے ایٹمی پلانٹ اور انجن محفوظ رہے۔

04

پانچویں بحری بیڑے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثے کے بعد علاقے میں جاسوسی کرنیوالے بغیر پائلٹ طیارے نے فضائی جائزہ لیا مگر اسے سمندر میں متاثرہ جہاز کا ملبہ یا مدد کی کال کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حالیہ بحری حادثہ ایران اور امریکا کے درمیان مزید کشیدگی بڑھنے کا باعث بن سکتا ہے۔ ایران اپنے نیوکلیئر پروگرام کے باعث عائد عالمی پابندیوں کی وجہ سے کئی بار آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دے چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔