میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگائی جائے شاہد آفریدی

ٹیم ہارتی ہو تو فٹنس کا شور ہوتا ہے لیکن جیتنے پر کچھ نہیں ہوتا، سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان


ویب ڈیسک March 16, 2017
ٹیم ہارتی ہو تو فٹنس کا شور ہوتا ہے لیکن جیتنے پر کچھ نہیں ہوتا، سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان، فوٹو؛ فائل

قومی اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اظہر علی کو کپتانی چھوڑنے کا اعلان خود کرنا چاہیے تھا جب کہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے لیے سزا کی مثال قائم کرتے ہوئے ان پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں اسٹارز اور اسپورٹس مین کا آنا خوش آئند ہے جب کہ پاکستان آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں اور غیر ملکی مہمانوں کے ساتھ فٹ بال کھیلنا چاہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو کھیلوں کی طرف توجہ دینی چاہیے جب کہ میچ فکسنگ سے متعلق پہلے بھی بتا چکا ہوں اس میں ملوث کھلاڑیوں کے لیے سزا کی مثال قائم کرتے ہوئے ان کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ رونالڈینہونے شاہد آفریدی کو پاکستان کرکٹ کا ہیرو قرار دیدیا

اظہر علی کے کپتانی چھوڑنے سے متعلق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اظہرعلی کا فیصلہ بہت اچھا ہے لیکن انہیں کپتانی سے ریٹائرمنٹ کا خود اعلان کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم ہارتی ہو تو فٹنس کا شور ہوتا ہے لیکن جیتنے پر کچھ نہیں ہوتا جب کہ ایک 2 لڑکوں کے لیے فٹنس کیمپ لگانا چاہیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی کو جیل بھیجا جائے گا، چوہدری نثار

واضح رہے رونالڈینو برطانیہ سے تعلق رکھنے والی لائزر لیگز کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ پاکستان میں نوجوان پلیئرز کو جدید تکنیک سے آگاہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں