ملکہ برطانیہ نے یورپی یونین سے علیحدگی کے بل پر دستخط کردیئے

ملکہ کے دستخط کے بعد وزیراعظم تھریسامے کو آرٹیکل 50 کے تحت یورپی یونین سے علیحدگی پر بات چیت کا اختیار مل گیا۔


ویب ڈیسک March 17, 2017
ملکہ کے دستخط کے بعد وزیراعظم تھریسامے کو آرٹیکل 50 کے تحت یورپی یونین سے علیحدگی پر بات چیت کا اختیار مل گیا۔ فوٹو:فائل

CAIRO: ملکہ برطانیہ نے یورپی یونین سے علیحدگی کے بل پر دستخط کردیئے جس کے بعد وزیراعظم تھریسامے کے لئے یورپی یونین سے بات چیت کے لئے راہ ہموار ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ دوئم نے یورپی یونین سے علیحدگی کے بل پر دستخط کردیئے جس کے بعد بریگزٹ بل قانونی شکل اختیار کرگیا اور بل پر دستخط کے ساتھ ہی برطانویہ کو یورپی یونین سے علیحدگی کی شاہی منظوری بھی مل گئی۔ ملکہ برطانیہ کے دستخط کے بعد وزیراعظم تھریسامے کو آرٹیکل 50 کے تحت یورپی یونین سے علیحدگی پر بات چیت کے لئے اختیار مل گیا۔

اس سے قبل برطانوی ایوان نمائندگان اور ایوان بالا نے یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں بل منظور کیا تھا جسے برطانوی وزیراعظم نے فیصلہ کن وقت قرار دیا تھا لیکن اب ملکہ برطانیہ کے دستخط کے بعد بل قانونی شکل اختیار کر گیا اور ساتھ ہی وزیراعظم تھریسامے کو یورپی یونین سے علیحدگی کے لئے 28 ممبر ممالک سے بات چیت کا اختیار مل گیا۔ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وزیراعظم تھریسامے آئندہ ہفتے آرٹیکل 50 کا استعمال کرتے ہوئے یورپی یونین سے علیحدگی کے لئے مذاکرات کریں گی۔

دوسری جانب برطانوی حکومت نے بریگزٹ سے پہلے اسکاٹ لینڈ‌ کی آزادی کے لیے ریفرینڈم کا مطالبہ مسترد کردیا ہے جب کہ وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ ابھی یہ وقت اسکاٹ لینڈ کے ریفرنڈم کے لئے مناسب نہیں تاہم پورے برطانیہ کی توجہ بریگزٹ کے معاہدے پر توجہ ہونی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں