اراکین پارلیمنٹ کے جرگے نے مراد سعید اور جاوید لطیف میں صلح کرادی

اپنی زبان سے نكلنے والے الفاظ واپس لیتا ہوں بلكہ اس پر مجھے شرمند گی ہے، جاوید لطیف


ویب ڈیسک March 17, 2017
اپنی زبان سے نكلنے والے الفاظ واپس لیتا ہوں بلكہ اس پر مجھے شرمند گی ہے، جاوید لطیف، فوٹو؛ فائل

قومی اسمبلی كے اراكین پر مشتمل جرگے نے جاوید لطیف اور مراد سعید كے درمیان صلح كروا دی۔

قومی اسمبلی میں فاٹا كے پارلیمانی لیڈر الحاج شاہ جی گل آفریدی نے بتایا كہ پچھلے دنوں دو اراكین كے درمیان جھگڑا ہوا تھا ہم نے قومی اسمبلی كے اراكین پر مشتمل جرگے كے ذریعے اس معاملے كو حل كرنے كی كوشش كی اور ہم اس كوشش میں كامیاب ہوئے، اس كی مینڈیٹ ہمیں انكوئری پارلیمانی كمیٹی نے دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جاوید لطیف اور مراد سعید دونوں ہی ذمہ دار قرار

جاوید لطیف نے كہا كہ جرگے كے ممبران میرے پاس تشریف لائے تھے، ہمارے رویوں میں تبدیلی آنی چاہیے یہ بات غلط ہے كہ آ پ كسی كی ماں ،بہن كے خلاف جس طر ح چاہیں گفتگو كریں، میں اپنی زبان سے نكلنے والے الفاظ واپس لیتا ہوں بلكہ اس پر مجھے شرمند گی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: عمران خان کا (ن) لیگی رہنما جاوید لطیف کے سوشل بائیکاٹ کا اعلان

مراد سعید نے كہا كہ 9 سال پہلے اس ایوان میں آپریشن كی بات كی گئی تو ایك گولی میری ماں كے سر پر آلگی، میری بہنیں گھر بدر ہوئیں، ٹی 20 میچ كے موقع پر میرا بھائی گولیوں سے چھلنی پڑا تھا، اس وقت جس وصیت نے مجھے صبر كا درس دیا اسی كو اس ایوان میں غدار كہا گیا، ہم یہاں اپنی عوام كی نمائندگی کے لیے آئے ہیں، گالی گلوچ كرنے نہیں آئے، میں اپنا گریبان پكڑنے والے كو تو معاف كرسكتا ہوں لیكن اپنی قوم كے بارے میں تعصب برداشت نہیں كرسكتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں