کوئٹہ نیٹو ٹرمینل پر راکٹوں سے حملہ 10کنٹینر خاکستر 2افراد ہلاک

فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں میں آگ پر قابو پایا،فرنٹیرکوراور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،حملہ آوروں کی تلاش

کوئٹہ:ہزار گنجی میں فائرنگ کے بعد نیٹو سپلائی کنٹینرز سے آگ کے شعلے بلند ہورہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

GUANGZHOU:
کوئٹہ میں نیٹوکنٹینرکے ٹرمینل پر راکٹ حملے اور فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ 10ٹینکر جل کر خاکستر ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جمعہ کی شام کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے افغانستان میںموجود نیٹو فورسزکیلیے کراچی سے سامان لیکر جانے والے کنٹینرکے ٹرمینل پر راکٹوںسے حملہ اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے ایک کار بھی جل کر خاکستر ہوگئی ۔ فائرنگ سے بجلی کی تار ٹوٹ گئے اورعلاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔




ٹینکروں میں لگنے والی آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دیے۔فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کرکئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فرنٹیرکور اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کوگھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔
Load Next Story