خیبر ایجنسی میں فورسز کی فضائی کارروائی متعدد دہشت گرد ہلاک

فضائی کارروائی کالعدم لشکر اسلام کے سرغنہ منگل باغ کی موجود گی کی اطلاع پر کی گئی، آئی ایس پی آر

کارروائی کالعدم لشکر اسلام کے سرغنہ منگل باغ کی موجود گی کی اطلاع پر کی گئی، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی گزشتہ رات کالعدم لشکر اسلام کے سرغنہ منگل باغ کی موجود گی کی اطلاع پر کی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ''رد الفساد'' میں دہشتگردوں کے متعدد منصوبے ناکام بنائے گئے

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے لوئی شلمان میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے تاہم ابھی تک دہشت گردوں کی شناخت اور ان کے تعلق سے متعلق معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں سے افغان باشندوں سمیت 46 مشتبہ افراد گرفتار

علاوہ ازیں فرنٹیر کور نے پشاور میں مچنی کے علاقے موصول کور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو سیکیورٹی فورسز کے علاقے میں داخل ہوتے ہی وہاں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے بعد فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہا اور فورسز کی بھرپور جوبی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 6 دہشت گرد ہلاک

ایف سی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد شہر میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے جب کہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
Load Next Story