کراچی بدامنی کیس سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا جائےقائم علی شاہ

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ، فیصلے پر عملدرآمداور ہونیوالی پیش رفت کا جائزہ


Staff Reporter January 12, 2013
سندھ خصوصاً کراچی میں امن و امان کے قیام کیلیے اقدامات کیے جائیں، وزیر اعلیٰ سندھ۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیرِ صدارت جمعے کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر قانون ایازسومرو ،وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ ،چیف سیکریٹری سندھ راجا محمد عباس ،آئی جی سندھ پولیس محمد فیاض لغاری ، ایڈوکیٹ جنرل سندھ فتح ملک ،وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری محمد صدیق میمن ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ وسیم احمد ،سیکریٹری محکمہ قانون سید غلام نبی شاہ پراسکیوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان اور دیگر نے شرکت کی۔

09

اجلاس میں فیصلے کی تفصیلات اور مندرجات اور فیصلے پر عملدرآمد میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل ہونا چاہیے اور سندھ خصوصاً کراچی میں امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے سپریم کورٹ میں اب تک پیش کی جانے والی آرا اور رپورٹس کے بارے میں بھی اجلاس کو آگاہ کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں