پی آئی اے پریمئیرسروس کو4 ماہ میں 2 ارب روپے سے زائد کا خسارہ

14 اگست سے 31 دسمبر2016 تک پریمیئر سروس پر3 ارب 90 کروڑ روپے خرچ اور آمدنی ایک ارب 80 کروڑ روپے رہی


ویب ڈیسک March 17, 2017
ساڑھے 4 ماہ میں پریمیئرسروس نے 2 ارب 10 کروڑروپے کا نقصان پہنچایا، ہوابازی ڈویژن فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کواپنی پریمئیرسروس سے گزشتہ برس کے صرف ساڑھے 4 ماہ میں 2 ارب 10 کروڑروپے کا نقصان ہوا ہے۔

ہوابازی ڈویژن نے قومی ایئرلائن کی پریمیئرسروس میں گھاٹے سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 14 اگست 2016 سے 31 دسمبر2016 تک ساڑھے 4 ماہ کے دوران پریمیئرسروس پر3 ارب 90 کروڑروپے خرچ ہوئے جب کہ اس دوران آمدنی ایک ارب 80 کروڑروپے رہی، اس طرح پریمیئرسروس سے قومی خزانے کو2 ارب 10 کروڑروپے کا نقصان ہوا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: پی آئی اے کی لندن کے لیے پریمئیرسروس شروع

واضح رہے کہ پی آئی اے نے ملک کے مختلف شہروں سے برطانیہ کے لیے خصوصی پریمئیرسروس شروع کی تھی جس کے لئے سری لنکا کی قومی فضائی کمپنی سے طیارے لیزپرحاصل کئے تھے اوراس کا افتتاح وزیر اعظم نواز شریف نے کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں