خیبر ایجنسی میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گر نے سے 5 افراد جاں بحق

زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، اسپتل انتظامیہ


ویب ڈیسک March 17, 2017
زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، اسپتل انتظامیہ : فوٹو : فائل

لنڈی کوتل کے علاقے کم شلمان میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکپسپریس نیوز کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقے کم شلمان میں باراتیوں کی منی بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: باراتیوں کی بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں اور خاصہ دار فورس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو لنڈی کوتل اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جاری ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: صحبت پورمیں باراتیوں کی بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں