پولیس شہزادجتوئی کوہراساں نہ کرےسندھ ہائیکورٹ

شہزادجتوئی پولیس کومطلوب ہے نہ ہی انکی جائیدادمنجمدکی،پولیس کاعدالت میں موقف

شہزادجتوئی پولیس کومطلوب ہے نہ ہی انکی جائیدادمنجمدکی،پولیس کاعدالت میں موقف۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

سندھ ہائیکورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے بھائی شہزادجتوئی کی جائیدادمنجمدکرنے اورممکنہ گرفتاری وہراساں کرنے کیخلاف دائردرخواست پرسیکریٹری داخلہ اورآئی جی سندھ کوہدایت کی ہے کہ شہزادجتوئی کوہراساں نہ کیا جائے۔

پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ شہزادجتوئی پولیس کومطلوب ہے نہ ہی ان کی جائیدادمنجمد کی گئی ہے،جسٹس احمد علی ایم شیخ پرمشتمل سنگل بینچ نے جمعے کودرخواست کی سماعت کی،درخواست گزرا کے وکیل جی این قریشی ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیارکیا کہ وہ درخواست گزارکے بنگلے اور دفتر کومنجمد کیے جانے سے متعلق شواہد پیش کرنا چاہتے ہیں جن میں وڈیوز بھی شامل ہیں۔


 



عدالت نے 14جنوری تک سماعت ملتوی کردی۔درخواست میں کہاگیاہے کہ درخواست گزارشہزاد جتوئی کے بھائی شاہ رخ جتوئی کیخلاف درخشاں تھانے میں مقدمہ591/12درج کیا گیاہے،اس مقدمے میں درخواست گزارنامزدنہیں۔
Load Next Story