
کراچی میں سندھ پیپلز امن فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میری والدہ بے نظیر بھٹو کا خواب تھا کہ سندھ میں جدید ایمبولینس سروس شروع کی جائے جدید ایمبولینس سروس بے نظیر بھٹو کے خوابوں کی تعبیر کی جانب ایک قدم ہے انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی ترقی کے لئے بہت کام کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی ایمبولینس سروس میں اسپتال کی سہولیات بھی موجود ہیں ابتدائی طور پر یہ سروس دوشہروں ٹھٹھہ اور سجاول میں شروع کی جارہی ہے اور آئندہ اس کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے قیام کا مقصد عام عوام کی خدمت تھا میرے نانا ذولفقار علی بھٹو نے عوام کے لئے جدوجہد کی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز حکومت کو بھاگنا پڑے گا
تقریب سے خظاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس محدود وسائل ہیں لیکن پھر بھی ہم نے عوام کی خدمت کرنی ہے، نئی اور جدید ایمبولینس سروس کے لئے جو وسائل درکار ہوں گے ہم وہ فراہم کریں گے اور بہت جلد پورے صوبے میں جدید سروس شروع کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے پاس 350 سے زائد ایمبولینسز ہیں اب تک جو سروسز چل رہی ہیں ان میں جدید سہولیات موجود نہیں ان کے ذریعے صرف میت اور زخمیوں کو منتقل کیا جاسکتا ہے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کےتحت سندھ کی بہتری کے لیے کام کا آغاز کیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف،بینظیر،مشرف، عمران اوربلاول کے بچپن کی یادگار تصاویر
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔