ہاکی ٹیسٹ گرین شرٹس کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

نیوزی لینڈ نے میچ 3-2 سے اپنے نام کر تے ہوئے سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کر لی ہے


Sports Desk March 17, 2017
نیوزی لینڈ نے میچ 3-2 سے اپنے نام کر تے ہوئے سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کر لی ہے۔ فوٹو:فائل

نیوزی لینڈ نے پہلے ہاکی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 3-2 سے ہرا دیا۔

پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی، دوسرے کوارٹر میں سیم لین نے کورے بینٹ کی مدد سے پنالٹی کارنر پر گول کر دیا جس کے چند منٹ بعد محمد دلبر نے دفاعی کھلاڑیوں کو چکمہ دیتے ہوئے بال کو جال میں پہنچاتے ہوئے اسکور برابر کر دیا، پہلے ہاف میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ 44 ویں منٹ میں سٹیفن جینس نے فیلڈ گول کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو برتری دلا دی، کھیل ختم ہونے سے 10 منٹ قبل کورے بینٹ نے پنالٹی کارنر پر گول کرتے ہوئے ٹیم کی برتری3-1 کر دی۔

گرین شرٹس نے میزبان ٹیم پر اپنا دباﺅ برقرار رکھا اور 52 ویں منٹ میں محمد علیم بلال نے دفاعی حصار توڑتے ہوئے شاندار گول کردیا۔ پاکستانی پلیئرز نے مقابلہ برابر کرنے کے لیے حریف ٹیم کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن کوئی کامیابی حاصل نہ ہو سکی اور نیوزی لینڈ نے میچ 3-2 سے اپنے نام کر تے ہوئے سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کر لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔