پاکستان میں دہشت گردی امریکا اوراقوام متحدہ کا اظہارافسوس
دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ پاکستان سمیت دنیا بھر کیلیے لمحہ فکریہ ہے،بان کی مون
اقوام متحدہ اور امریکا نے کوئٹہ ،سوات اورکراچی میں دہشت گردی،فرقہ واریت اورپرتشددواقعات کی مذمت کرتے ہوئے ان میں قیمتی جانی ضیاع پرافسوس کااظہارکیا اورکہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اورعوام کے ساتھ ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری پاکستان کا ساتھ دے۔ پاکستان میں ہونے والے حالیہ دھماکے اور دہشت گردی کے واقعات قابل مذمت ہیں۔
دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ پاکستان سمیت دنیابھرکے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ پاکستان میں امریکی سفیررچرڈاولسن نے کہاکہ امریکا ان غیر انسانی اور وحشیانہ کارروائیوں کی مذمت کرتاہے اور وہ پاکستان کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور امریکا کا تعاون جاری رہے گا۔