بھارتی فائرنگ سے شہید حوالدارفوجی اعزازکیساتھ سپردخاک

کشیدگی کے باوجود تجارت جاری، 95 مال بردارٹرکوں نے لائن آف کنٹرول عبور کی

جہلم:کنٹرول لائن پر شہید ہونے والے فوجی محی الدین کا جسدخاکی تدفین کیلیے لے جایاجارہاہے۔ فوٹو: فاروق نعیم

لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کے نتیجے میں شہید ہونے والے حوالدارغلام محی الدین کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گائوں میں سپردخاک کردیا گیا۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کے باوجود چکوٹھی اوڑی کراسنگ پوائنٹ سے سری نگرمظفرآباد تجارت معمول کے مطابق جاری رہی، جمعے کو 95 مال بردار ٹرکوں نے لائن آف کنٹرول کو عبور کیا ۔ دریں اثنا جہلم گیرژن میںجمعے کو شہید حولدار کی نمازجنازہ ادا کی گئی، جس میں اسٹیشن کمانڈربریگیڈئرطارق سمیت دیگرفوجی افسران اورجوانوں نے شرکت کی۔




حوالدارغلام محی الدین تتہ پانی سیکڑمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔ غلام محی الدین کا تعلق انفنٹری کی بلوچ ریجمنٹ سے تھا۔نمازجنازہ کے بعد جسدخاکی بہاولنگر میں ان کے آبائی گاؤں کوٹ حضورسنگھ پہنچادی گئی۔غلام محی الدین کی پسماندگان میں ایک بیوی ایک بیٹی اورایک بیٹا شامل ہیں۔
Load Next Story