عمران خان نے نجم سیٹھی کو بھی ’’پھٹیچر‘‘ قراردے دیا

اگلا پی ایس ایل پھٹیچر نجم سیٹھی سے اچھا کریں گے جس میں ریلو کٹوں کو نہیں کوالٹی کےکھلاڑی بلائیں گے ،چیرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک March 17, 2017
اگلا پی ایس ایل پھٹیچر نجم سیٹھی سے اچھا کریں گے جس میں ریلو کٹوں کو نہیں کوالٹی کے کھلاڑی بلائیں گے ،چیرمین پی ٹی آئی، فوٹو؛ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے چیرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کو 'پھٹیچر' قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگلی پاکستان سپر لیگ ''پھٹیچر'' نجم سیٹھی سے اچھی کریں گے اور ہم باہر سے کوالٹی کے کھلاڑی بلائیں گے ریلوکٹوں کو نہیں۔

اسلام آباد میں انصاف سپرلیگ کے فائنل کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کے چیرمین نجم سیٹھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگلی پاکستان سپرلیگ تحریک انصاف کی حکومت میں ہوگی اورہم پی ایس ایل پھٹیچر نجم سیٹھی سے اچھی کریں گے جس میں باہرسے کوالٹی کے کھلاڑی بلائیں گے کسی ریلوکٹوں کونہیں بلائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :عمران خان نےغیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر قرار دے دیا

عمران خان کا کہنا تھا کہ کھیل میں سفارشی نظام کو ختم کریں گے اورعلاقائی کرکٹ کا نظام لے کرآئیں گے کیوں کہ ہماراملک کرکٹ دیکھنے کوترس گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اللہ نے بہت ٹیلنٹ دیا ہے جس کے لیے کرکٹ کی بہتری اور نظام کو ٹھیک کرنا ہے، پی سی بی کو ادارہ بنانا ہے اور سسٹم کو درست کرنے کے بعد انشااللہ اسپورٹس کو اوپر لے کر جائیں گے۔ چیرمین پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے 70 گراؤنڈ بنادیئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔