چوہدری اسلم پر حملے میں ان کا محافظ ملوث تھا راجہ عمر خطاب

کامران کا پولیس میں آنے سے پہلے کالعدم تنظیم سے تعلق تھا، انچارج کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ


ویب ڈیسک March 17, 2017
کامران کا پولیس میں آنے سے پہلے کالعدم تنظیم سے تعلق تھا، انچارج کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کا کہنا ہے کہ چوہدری اسلم پر حملے میں ان کے گن مین کامران کے ملوث ہونے کے کافی ثبوت ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انچارج کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ راجا عمر خطاب نے کہا کہ چوہدری اسلم کے گن مین کے خلاف ان ڈائریکٹ کافی ثبوت ہیں کہ وہ حملے میں ملوث تھا کیوں کہ چوہدری اسلم پر حملے سے چند دن پہلے کامران نے اپنی ایک کروڑ کی انشورنس کروائی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ کامران کا پولیس میں آنے سے پہلے کالعدم تنظیم سے تعلق تھا اور پولیس میں آنے سے پہلے اس نے اپنا حلیہ تبدیل کیا اور جب لیاری ٹاسک فورس بنی اس وقت کامران کی چوہدری اسلم کے ساتھ ڈیوٹی لگ گئی اور وہ ان کے قریب ہوگیا۔

انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب نے مزید بتایا کہ آج مہران ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے بعد 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق لشکرجھنگوی کے نعیم بخاری گروپ سے ہے اور یہ گروپ چوہدری اسلم کے گھر پر بھی حملے میں ملوث تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔