وینزویلا میں صدرشاویز کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ شروع

دارالحکومت کراکس میں 58 سالہ صدرشاویز کی جانب سے10جنوری کو حلف نہ اٹھانے پر ہزاروں حامی شہر کی سڑکوں پر نکل آئے۔


APP January 12, 2013
صدر ہوگو شاویز ان دنوں کیوبا کے اسپتال میں کینسرکے مرض کے علاج کے لیے داخل ہیں۔ فوٹو : فائل

وینزویلا میں صدر ہوگو شاویز کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت کراکس میں 58 سالہ صدرشاویز کی جانب سے10جنوری کو حلف نہ اٹھانے پر ہزاروں حامی شہر کی سڑکوں پر نکل آئے اور صدر شاویز کے حق میں نعرے لگائے ۔ واضح رہے کہ شاویز ان دنوں کیوبا کے اسپتال میں کینسرکے مرض کے علاج کے لیے داخل ہیں اور ان کے 4 کامیاب آپریشن کیے جاچکے ہیں جبکہ گزشتہ بدھ کو وینزویلا کی سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا تھا کہ صدر شاویز کی تقریب حلف برداری کو غیرمعینہ مدت کیلیے مؤخر کیا جاسکتا ہے اور ان کی صحت یابی تک موجودہ انتظامیہ ملکی معاملات چلا سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں