دبئیشاہ رخ جتوئی کانام امیگریشن واچ لسٹ میں شامل

شاہ رخ جتوئی کوانٹرپول کے قوانین کے مطابق تلاش کرکے قانونی کارروائی کے بعدپاکستان کے حوالے کردیا جائے گا,دبئی حکام

شاہ رخ جتوئی کوانٹرپول کے قوانین کے مطابق تلاش کرکے قانونی کارروائی کے بعدپاکستان کے حوالے کردیا جائے گا,دبئی حکام فوٹو فیس بک

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی درخواست پرشاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی گرفتاری کیلیے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی اوراس کا نام امیگریشن واچ لسٹ میں شامل کرلیا۔


دبئی حکام نے پاکستان کویقین دہانی کرائی ہے کہ شاہ رخ جتوئی کوانٹرپول کے قوانین کے مطابق تلاش کرکے قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعدپاکستان کے حوالے کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق شاہ رخ جتوئی کی گرفتاری میں مددکیلیے انٹرپول کے ذریعے تحریرکیے جانے والے خط پرمتحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستانی سیکیورٹی فورسزکی مدد کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

اس سلسلے میں انھوں نے تحریری طور پر پاکستان کو آگاہ کیاہے کہ دبئی امیگریشن کے ریکارڈکے مطابق شاہ رخ جتوئی دسمبرکی آخری تاریخوں میں دبئی آیاہے تاہم دبئی امیگریشن حکام اس بات کی وضاحت کرنے سے معذوری ظاہرکی ہے کہ وہ کس ملک اورشہر سے کس پروازکے ذریعے دبئی آیا،یہ بھی تصدیق کی گئی ہے کہ شاہ رخ جتوئی اس وقت تک متحدہ عرب امارات میں ہی موجودہے اورکم ازکم قانونی طریقے سے وہ ملک سے باہرنہیں گیا۔ شاہ رخ کی گرفتاری کے لیے دبئی جانے والے سندھ پولیس کے دونوں افسران امارات حکام کی جانب سے مثبت جواب ملنے کے بعدپاکستان واپس پہنچ گئے۔
Load Next Story