حکومت قیام امن میں مکمل ناکام ہوچکی پرویز مشرف

دہشتگردوں نے اپنا دائرہ وسیع کر دیا اور بلوچستان کو خصوصی طور پر ٹارگٹ پر رکھا ہے


Numainda Express January 12, 2013
سیاسی جماعتیں اختلافات بالائے طاق رکھ کر دہشتگردی کیخلاف متفق ہوں، قائداے پی ایم ایل۔ فوٹو: فائل

آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے قائد اور سابق صدر پرویز مشرف نے کوئٹہ اور سوات کے بم دھماکوں کے نتیجے میں 116افراد کی ہلاکتوں سمیت کراچی میں دہشت گردی کی تازہ لہر کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نے دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے ٹھیک دیے ہیں ۔

اے پی ایم ایل کے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے اپنا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور بلوچستان کو خصوصی طور پر ٹارکٹ پر رکھا گیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ حکومت دہشت گردوں سے سختی سے نمٹے اوران کے بیرونی آقائوں پر بھی نگاہ رکھیکیونکہ اتنی بڑی دہشت گردی کی وارداتیں بیرونی مدد کے بغیر ممکن نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان داخلی طور پر خطرات سے گھراہوا ہے جس کی نشاندہی فوجی قیادت نے بھی کی ہے ۔



انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے معاشی ، سیاسی ، سماجی سرگرمیاں ختم ہوکر رہ گئی ہیں ۔ ان حالات کا ادراک فوجی قیادت کو پوری طرح ہے اسی لیے انھوں نے داخلی خطرات کو پہلی تر جیح قرار دیا ہے۔ پاکستان اس وقت حالات جنگ میں ہے اور دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ ہر شہری کی جنگ ہے۔ سول اور فوجی قیادت مل کرپاکستان کو ان حالات سے نکالیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |