بنگلادیش کی سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں برتری

سری لنکا کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے


Sports Desk March 17, 2017
سری لنکا کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے . فوٹو : اے پی

ISLAMABAD: بنگلا دیش نے 467 رنز اسکور کرتے ہوئے سری لنکا پر 129 رنز کی برتری حاصل کرلی، شکیب الحسن نے شاندار سنچری اسکور کی اورمیزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 54 رنز بنا لیے۔

پیسارا اوول اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 54 رنز بنا لیے، دموتھ کورنارتنے اور اپل تھرنگا 25,25 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ ہیں۔

اس سے قبل بنگلا دیش نے 5 وکٹ پر 214 رنز سے اننگز کا آغاز کیا۔ شکیب الحسن، مشفیق الرحیم اور مصدق حسین کی شاندار اننگز کی بدولت بنگلا دیش کی ٹیم 467 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی۔ شکیب الحسن 159 گیندوں پر 10 چوکے لگا کر 116 رنز کی اننگز کھیلی، مصدق حسین نے 75 جب کہ کپتان مشفیق نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے کپتان رنگانا ہیراتھ اور لکشن سنداکن نے 4,4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، سرنگا لکمل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سری لنکا نے 7 وکٹ پر 238 رنز بنا لیے

سری لنکا نے پہلی اننگز میں 338 رنز بنائے تھے، دنیش چندیمل نے 300 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 138 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ واضح رہے کہ سری لنکا کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں