انڈر19 کرکٹ پاکستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے مات دیدی

اوپنر بابراعظم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار، نواز کی 3 وکٹیں، دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

اوپنر بابراعظم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار، نواز کی 3 وکٹیں، دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائیگا. فائل فوٹو

لاہور:
انڈر19 ٹیموں کے درمیان شروع ہونیو الی سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے مات دیدی، کپتان بابر اعظم کو 79 کی فتح گر اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا، گرین شرٹس نے 188کا نسبتاً آسان ہدف 4 اوورز قبل حاصل کیا۔

محمد نواز اور احسان عادل کی عمدہ بولنگ کے سامنے میزبان ٹیم 46.5 اوورز میں 187رنز پر ڈھیر ہوئی، کیورٹس پیٹرسن کی ففٹی کے علاوہ دیگر کوئی وکٹ پر رک نہیں پایا، نواز نے 3 اور احسان نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے گولڈ کوسٹ کے کیریڈیل اوول میں 3 میچز کی انڈر 19 سیریز کے پہلے مقابلے میں آسٹریلیا کو ہرا کر حریف سائیڈ پر 1-0 سے برتری حاصل کرلی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر ہوم سائیڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔


کینگروز 46.5 اوورز میں 187 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے، کیورٹس پیٹرسن 83 رنز بناکر نمایاں رہے، انھوں نے ایک چھکا اور 7 چوکے لگائے، دیگر میزبان بیٹسمینوں میں ولیم بوسسٹو 24، اوپنر بین کرافٹ اور میرک بکانن 15 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، محمد نواز 36 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں جبکہ احسان عادل نے 2 بیٹسمین میدان بدر کیے، پاکستان نے ہدف 46 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر عبور کرلیا، کپتان و اوپنر بابر اعظم نے 5 چوکوں کی مدد سے 79 رنز بناکر مین آف دی میچ کا اعزاز پایا جبکہ عمران الحق اورعمر وحید بھی بالترتیب 39 اور34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جوئیل پیرس نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ سیریز کا دوسرا میچ منگل کوکھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ رواں سیریز دونوں ٹیموں کیلیے آئندہ ماہ آسٹریلیا میں شیڈول انڈر 19 ورلڈکپ کے تناظر میں تیاری کے حوالے سے بہت اہم تصور کی جارہی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story