دوسرے ون ڈے میں افغانستان نے آئرلینڈ کو ہرادیا

پال اسٹرلنگ نے سب سے زیادہ 95 رنزبنائے


Sports Desk March 17, 2017
پال اسٹرلنگ نے سب سے زیادہ 95 رنزبنائے ۔ فوٹو : اے پی

ISLAMABAD: دوسرے ون ڈے انٹر نیشنل میں افغانستان نے آئرلینڈ کو 34 رنز سے ہرادیا۔

پال اسٹرلنگ کی آل راؤنڈ پرفارمنس کے باوجود آئرلینڈ کو دوسرے ون ڈے میں افغانستان نے 34رنزسے ہرادیا۔ اسٹرلنگ نے 6 وکٹیں لینے کے بعد 95 کی اننگزکھیل کرمیچ کے بہترین پلیئرکا ایوارڈ حاصل کیا، فاتح الیون مقررہ 50 اوورز میں 338 رنز پر آؤٹ ہوئی، اصغر استنکزئی 101، رحمت شاہ 68 اوراوپنر محمد شہزاد63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :افغانستان آئرلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں 30 رنز سے کامیاب

اسٹرلنگ نے 55 رنز کے عوض 6 شکارکیے، یورپی ٹیم جوابی اننگز میں 47.3 اوورز میں 304رنز تک محدود رہی، اسٹرلنگ نے سب سے زیادہ 95 رنزبنائے، ایڈ جوائس 55 رنز بناکر مزاحمت کرپائے، راشد خان نے 6 وکٹیں لیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔