وزارت داخلہ کے تہہ خانے میں آگ اہم فائلیں جلنے کاخدشہ

سیاہ دھواں پھیلنے سے سیکریٹریٹ ملازمین میں خوف،مختلف وزارتوں کے دفاترخالی کرالیے گئے

سیاہ دھواں پھیلنے سے سیکریٹریٹ ملازمین میں خوف،مختلف وزارتوں کے دفاترخالی کرالیے گئے فوٹو: فائل

پاک سیکریٹریٹ میںواقع آربلاک کے بیسمنٹ میںجمعے کواچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے سامان کونقصان پہنچا۔

تھانہ سیکریٹریٹ پولیس کے مطابق آتشزدگی بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوئی جسے فائربریگیڈ کے عملہ نے پہنچ کرقابوپایا۔آربلاک کی بیسمنٹ میں وزارت قانون کے دفاترہیں۔ پولیس نے واقعے کواتفاقی قراردے کررپورٹ درج کرلی ہے۔




آئی این پی کے مطابق وزارت داخلہ کے تہہ خانے میں آتشزدگی کے باعث بعض اہم فائلیں جل جانے کاشبہ ہے،سیاہ دھویں کے بادلوں سے سیکریٹریٹ ملازمین میں خوف وہراس پھیل گیا،خزانہ،قانون وانصاف،داخلہ اورامورکشمیرکی وزارتوں کے دفاترخالی کرالیے گئے،وزیرداخلہ رحمن ملک نے آتشزدگی کے واقعے کی انکوائری کاحکم دے دیا۔ڈھائی بجے بیسمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ذرائع نے شبہ ظاہرکیاکہ وزارت داخلہ کے تہہ خانے میں جلنے والے ریکارڈ میں بینظیربھٹو قتل کیس سمیت بعض دیگراہم نوعیت کاریکارڈ بھی شامل ہے ۔
Load Next Story