پشاور میں ایف سی کے سرچ آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد شہر میں بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے جب کہ ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا، ایف سی حکام


ویب ڈیسک March 17, 2017
دہشت گرد شہر میں بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے جب کہ ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا، ایف سی حکام، فوٹو؛ فائل

فرنٹئیر کور نے مچنی میں سرچ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فرنٹیر کور نے پشاور میں مچنی کے علاقے موصول کور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو سیکیورٹی فورسز کے علاقے میں داخل ہوتے ہی وہاں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے بعد فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہا اور فورسز کی بھرپور جوبی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: خیبر ایجنسی میں فورسز کی فضائی کارروائی، متعدد دہشت گرد ہلاک

ایف سی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد شہر میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے جب کہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔