دورئہ ویسٹ انڈیز کیلیے کرکٹرز کو ڈسپلن کا سبق یاد کرا دیا گیا
اینٹی کرپشن پر لیکچر میں کوڈ آف کنڈکٹ پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت
دورئہ ویسٹ انڈیز سے قبل کرکٹرز کو ڈسپلن کا سبق یاد کرا دیا گیا،اینٹی کرپشن پر لیکچر میں کوڈ آف کنڈکٹ پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت دی گئی۔
دورئہ ویسٹ انڈیز کی تیاری کیلیے قومی کرکٹرز کاکیمپ جمعے کو ختم ہوگیا، آخری روز کھلاڑیوں نے ہیڈ کو چ مکی آرتھر اور ٹیم منیجر طلعت علی کی نگرانی میں قذافی اسٹیڈیم میں صرف ایک سیشن میں فیلڈنگ پریکٹس پر توجہ مرکوز رکھی، وارم اپ اور رننگ کے بعد اسٹیورکسن اور معاون اسٹاف نے چھوٹے بیٹ کی مدد سے گیندیں اچھالتے ہوئے کرکٹرز کو میدان کے چاروں اطراف میںکیچنگ پریکٹس کرائی، اسٹمپس کو نشانہ بنانے کے ساتھ میٹرس پر ڈائیو لگا کر کیچز تھامنے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
دوسری جانب گھروں کو روانگی سے قبل کرکٹرز سے پی سی بی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ملاقات کی جبکہ سینئر جنرل منیجر ویجیلنس کرنل(ر) اعظم خان نے اینٹی کرپشن پر لیکچر دیتے ہوئے کھلاڑیوں کو ڈسپلن کی پاسداری کا سبق یاد کرایا۔ انھوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں ملک کے سفیر کی حیثیت سے شاندار رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینجمنٹ کی جانب سے دیے جانے والے کوڈ آف کنڈکٹ پر سختی سے عمل درآمد کریں، منفی عناصر سے دور رہتے ہوئے صرف اور صرف کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھیں۔ یاد رہے کہ ماضی میں ویسٹ انڈین ٹورز کے دوران پاکستانی کرکٹرز کے کئی ناخوشگوار واقعات سامنے آ چکے ہیں۔
قبل ازیں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو شکست کا خوف دل سے نکال کر صرف جیت کا جذبہ لیے میدان میں اترنے کیلیے ہمت جوان کی۔ یاد رہے کہ ٹوئنٹی20 اور ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرکٹرز 20مارچ کی شب کراچی سے براستہ دبئی ویسٹ انڈیز روانہ ہوں گے، 4 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز 26مارچ سے کنگسٹن میں ہوگا، دوسرا میچ 30مارچ، تیسرا یکم اپریل اور چوتھا 2تاریخ کو ہوگا۔ بعد ازاں 3ون ڈے اور اتنے ہی ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔