آپریشن رد الفساد ملک کے مختلف شہروں سے افغان باشندوں سمیت 46 مشتبہ افراد گرفتار

آپریشن میں 11 افغان باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا جب کہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 18, 2017
آپریشن میں 11 افغان باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا جب کہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، آئی ایس پی آر، فوٹو؛ فائل

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن رد الفساد کے تحت ملک کے مختلف شہروں سے 11 افغان باشندوں سمیت 46 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجاب رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن کیے جس میں 11 افغان باشندوں سمیت 46 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن راولپنڈی، لاہور، ڈیرہ غازی خان، سیالکوٹ، شکرگڑھ، اٹک اور شیخوپورہ میں کیے گئے جس میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |