سانحہ مال روڈ مرکزی سہولت کار انوارالحق کے خاندان کا نادرا ریکارڈ مشکوک نکلا

شناختی کارڈوں میں انوارالحق كے والد سمیت چاروں بھائیوں كی تاریخ پیدائش ایك ہی درج ہے، تفتیشی ذرائع


ویب ڈیسک March 18, 2017
شناختی کارڈوں میں انوارالحق كے والد سمیت چاروں بھائیوں كی تاریخ پیدائش ایك ہی درج ہے، تفتیشی ذرائع، فوٹو؛ فائل

مال روڈ بم دھماكے كے مركزی سہولت كار ملزم انوارالحق كے خاندان كے شناختی ریكارڈ كا نادرا ریكارڈ مشكوك نكلا۔

تفتیشی ذرائع كے مطابق سانحہ مال روڈ کے مرکزی سہولت كار انوارالحق كے والد سمیت چاروں بھائیوں كی شناختی کارڈ پر تاریخ پیدائش ایك ہی درج ہے۔ انوارالحق چار بھائیوں میں سب سے بڑاہے جب كہ نادرا ریكارڈ كے مطابق انوارالحق كے والد سمیت چاروں بھائیوں كی تاریخ پیدائش یكم جنوری درج ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم انوار الحق كے والد اور بھائیوں كے شناختی كارڈ پر پتہ عنایت كلے مہمند ایجنسی درج ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: لاہور مال روڈ دھماکے کے مزید 4 سہولت کار گرفتار

ذرائع کے مطابق انوار الحق كے والد اور بھائیوں نے مختلف اوقات میں شناختی كارڈ بنوائے لیكن انہوں نے تمام شناختی كارڈز پر ایك ہی تاریخ پیدائش كا اندراج كروایا۔

واضح رہے كہ مال روڈ پر خودكش حملے میں ڈی آئی جی ٹریفك لاہور كیپٹن (ر) احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل سمیت 16افراد شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔