اندرونی تنازعات انتخابات پراثراندازہوسکتے ہیںنیو یارک ٹائمز

فرقہ واریت کاشاخسانہ ہے،واشنگٹن پوسٹ،طالبان کے اثرات ہیں،لاس اینجلس ٹائمز


INP January 12, 2013
فرقہ واریت کاشاخسانہ ہے،واشنگٹن پوسٹ،طالبان کے اثرات ہیں،لاس اینجلس ٹائمزفوٹو: فائل

پاکستان میں جمعے کو ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں پر عالمی میڈیا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہم غیر ملکی اخبارات نیو یارک ٹائمزواشنگٹن پوسٹ، لاس اینجلس ٹائمز، دی گارجین، خلیج ٹائمز اور دیگر خبر رساں ایجنسیز نے ان دھماکوں کو مختلف پیرائے میں بیان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے حالیہ بم دھماکوں کو ملک کے ہزاروں اندرونی تنازعات انتخابات کے نقطہ نظر کوغیر مستحکم کرنے کا امکانی ثبوت قرار دیا، واشنگٹن پوسٹ نے واقعے کوفرقہ وارانہ فسادات اور کرمنل گینگز کی کارروائی قراردیتے ہوئے کہا کہ اس میں افغانستان سے ہجرت کرکے آئے ہزارہ کمیونٹی کے افراد کو نشانہ بنایا گیا۔

12

لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق دہشت گردی کا نشانہ بننے والے دونوں شہر کوئٹہ اور سواتطویل عرصے تک افغان طالبان کے زیر اثر رہے ہیں، غیرملکی فوجیوں سے لڑائی کے لیے افغان طالبان اسی علاقے کو استعمال کرتے رہے ہیں۔ برطانوی اخبار دی گارجین نے بم دھماکوں کے واقعے کو صفحہ اول پر جگہ دی، گارجین نے کہا کہ یہ واقعات ایسے موقع پر ہوئے ہیں جب سیاست تنائوکاشکار ہے۔ اتحادی حکومت اقتدار چھوڑنے اور انتخابات لڑنے کی تیاری کے ساتھ ایک بڑے مارچ سے نمٹنے کی بھی تیاری کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |