اسرائیلی فضائیہ کی شامی علاقے میں بمباری دمشق کا جوابی کارروائی میں طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ
بمباری تدمر شہر کے صحرا میں کی گئی، اسرائیل کا ایک شامی میزائل کو فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ
اسرائیلی فضائیہ نے شام میں متعدد ٹھکانوںکو نشانہ بنایا جس کے جواب میں شامی فوج نے بھی اسرائیلی جنگی طیاروں پر کئی میزائل داغے۔
شامی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے 4 اسرائیلی جنگی طیاروں میں سے ایک کو تباہ کردیا جبکہ دوسرے کو نشانہ بنایا اور باقی اسرائیلی طیارے بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شامی شہر تدمر کے صحرائی علاقے میں بمباری کی۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے اپنے جنگی طیارے کے تباہ ہونے کی تردید کردی ہے۔ اسرائیلی حملے کے جواب میں شامی فوج نے اسرائیلی جنگی طیاروں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا جبکہ اسرائیل نے کہا کہ ایک شامی میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق مار گرایا جانے والا میزائل اردن میں گرا ہے جبکہ دیگر 2 میزائل اسرائیلی حدود میں گرے ہیں۔ دوسری طرف شامی شہر حلب میں امریکی بمباری کے نتیجے میں ہلاکتیں 50 ہوگئیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ انسانی حقوق کے ادارے کا کہنا ہے کہ بمباری ایک مسجد پر کی گئی۔ امریکی فوج نے شام میں مسجد کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے تاہم القاعدہ رہنمائوں پر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں امریکی وزارت دفاع پینٹاگان کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ الرقہ شہر کو داعش تنظیم سے واپس لینے کے لیے معرکے کی تیاری کے سلسلے میں شام میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد دگنی کر دیے جانے کا امکان ہے۔ امریکا کا شمالی شام میں ایک ہزار اضافی فوجی بھیجنے کا منصوبہ ہے۔