سندھ وپنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات کاشیڈول جاری
سندھ اسمبلی کے6حلقوںاورپنجاب کی ایک نشست پر18فروری کو پولنگ ہوگی
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے ایک حلقے میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
سندھ اسمبلی کے اراکین نے دہری شہریت رکھنے پر 30 گزشتہ برس نومبر کو مستعفی ہونیکا اعلان کیا تھا۔ آئینی طور پر سندھ اسمبلی کی مدت 4 اپریل 2013 اور پنجاب اسمبلی کی مدت 8 اپریل 2013 کو ختم ہو رہی ہے اس لیے ممبران کے مستعفی ہونے والے دن سے اسمبلیوں کی مدت 90 روز طسے زائد باقی تھی جس پر الیکشن کمیشن آئینی طور پر اس کا پابند ہے کہ ان خالی حلقوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرے۔
قومی اسمبلی کی مدت 16 مارچ کو مکمل ہو رہی ہے جس سے متعلق الیکشن کمیشن نے 15 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ آج کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی کسی نشست پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری نہیں کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پی ایس 115 کراچی، پی ایس113 کراچی، پی ایس 84ٹھٹھہ، پی ایس 103 کراچی، پی ایس 101کراچی، پی ایس 73جامشورو، اور پی پی 239 وہاڑی پر 18 فروری کو پولنگ ہو گی۔ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی21 اور 22 جنوری کو جمع کرائے جائیں گے، جانچ پڑتال 23 سے 26 جنوری تک جاری رہے گی ۔