طاہر القادری کواپنوں کے سوا سب یزید نظر آتے ہیںشرمیلا

خطرات محسوس ہونے پرلانگ مارچ میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ کیا،فیصل سبزواری


Monitoring Desk January 12, 2013
خطرات محسوس ہونے پرلانگ مارچ میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ کیا،فیصل سبزواری گفتگو فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ طاہر القادری ہمارے لیے قابل احترام ہیں،لانگ مارچ ان کا حق ہے وہ ضرور کریں ۔

انھیں منہاج القرآن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز جن میں ان کے بیٹے،بیٹیاں اور رشتے دار شامل ہیں کے سوا سب لوگ یزید نظر آتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں شرمیلا فاروقی نے کہاکہ اگر طاہرالقادری کے دل میں عوام کا اتنا ہی درد ہے تو سیاسی جماعت بنائیں، رجسٹرڈ کرائیں اور الیکشن لڑیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ ہم نے انٹیلی جنس اداروں اور دیگر ذرائع سے ملنے والی خبروںمیں خطرات محسوس ہونے کے بعد لانگ مارچ میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیااورطاہر القادری کوآگاہ کردیا ۔

17

دعا ہے لانگ مارچ خیریت سے ہو۔ تحریک انصاف کے رہنما انعام اللہ نیازی نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ایجنڈے کو طاہر القادری نے دہرایا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ تحریک انصاف کا وجود ختم ہوگیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے رہنما عمرعباسی نے کہاکہ موجودہ نظام فرسود ہ اور یزیدی ہے جس کیخلاف قافلہ حسینی نکل چکا ہے۔ ابھی تو مارچ شروع نہیں ہوا اور حکومت گھبراہٹ کا شکار ہوچکی ہے ،ہم نے اپنے کفن خرید لیے ہیں، دھونس اور دھاندلی کا نظام اب نہیں چلے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں