خانہ شماری کے بعد ملک بھر میں مردم شماری کا آغاز

ملک کے 63 اضلاع میں مردم شماری کا آغاز ہو گیا ہے


ویب ڈیسک March 18, 2017
چیف شماریات نے مردم شماری کے لئے مزید 2 ہزار اہلکار مانگ لئے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: تین روزہ خانہ شماری کے بعد ملک بھر میں مردم شماری کا آغاز ہو گیا ہے۔

3 روزہ خانہ شماری کے بعد چاروں صوبائی دارلحکومتوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے 63 اضلاع میں مردم شماری کا آغاز ہو گیا ہے۔ دوسری جانب چیف شماریات آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے مردم شماری فارم میں معذور مرد، عورت اور مخنث کے کوڈ بڑھا دیئے گئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مردم و خانہ شماری میں پینسل سے فارم بھرنے پر فوری ایکشن ہوگا

مردم شماری کے دوران پنسل کے استعال کے حوالے سے چیف محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ مردم شماری میں شریک عملے کے کسی بھی فرد کو پنسل استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے، اگر کوئی اس جرم کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ مردم شماری کے لئے سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں لیکن ساتھ ہی چیف شماریات نے مزید 2 ہزار اہلکاروں کا مطالبہ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 15 مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری 2 مرحلوں میں 25 مئی تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں