لاہور میں مینار  پاکستان کے قریب فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ایک زخمی

آزادی چوک کے قریب دیرینہ دشمنی پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کی، پولیس


ویب ڈیسک March 18, 2017
جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں، پولیس۔ فوٹو: فائل

BANNU: میناز پاکستان کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا جب کہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں مینار پاکستان کے قریب آزادی چوک پر نامعلوم افراد نے پارکنگ لین میں فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کردیا جب کہ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں جب کہ زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لئے میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر کو پڑھیں: لاہور کے علاقے شالیمار میں فائرنگ سے وکیل جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ پارکنگ کے ٹھیکے پر 2 گروپوں میں تنازع چلا آ رہا تھا اور ایک گروپ نے مخالف گروپ پر فائرنگ کی، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کے بعد ان کی گرفتاری کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے اور ملزمان کا تعلق لاہور کے علاقے برکت ٹاؤن سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں