ڈی جی خان میں رینجرز کی گاڑی پرفائرنگ جوابی کارروائی میں 2 حملہ آورہلاک

ہلاک حملہ آوروں کی شناخت جاوید جہنگیل اور مجاہد پرہار کے نام سے ہوئی ہے جب کہ راشد فرار ہوگیا


ویب ڈیسک March 18, 2017
ہلاک حملہ آوروں کی شناخت جاوید جہنگیل اور مجاہد پرہار کے نام سے ہوئی ہے جب کہ راشد فرار ہوگیا، فوٹو؛ فائل

تونسہ بائی پاس پر رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈیرہ غازی خان میں تونسہ بائی پاس پر رینجرز اہلکاروں نے موٹر سائیکل پر سوار 3 مشکوک افراد کو رکنے کی ہدایت کی، انہوں نے رکنے کے بجائے فائرنگ کردی تاہم رینجرز اہلکار حملہ میں محفوظ رہے۔ رینجرزکی جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور زخمی ہوگئے جن میں سے 2 گرفتار کرلیے گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: ڈی جی خان میں رینجرزکا سرچ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

رینجرزذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کی شناخت جاوید جہنگیل اورمجاہد پرہار کے نام سے ہوئی ہے جب کہ راشد نامی تیسرا حملہ آور فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ واقعے کے بعد رینجرز اور پولیس کی جانب سے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے.

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈی جی خان میں رینجرزکے سرچ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور7 گرفتار کیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں