بھارتی کار ریسر ٹریفک حادثے میں بیوی سمیت ہلاک

ایشون سندر کی کار درخت سے ٹکرائی جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی


ویب ڈیسک March 18, 2017
حادثے کے وقت ایشون سندر اپنی کار خود چلا رہے تھے، پولیس۔ فوٹو: فائل

بھارت کے کار ریسر ایشون سندر کار حادثے میں بیوی سمیت ہلاک ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کار ریسر ایشون سندر اپنی بیوی نوی دتھا کے ہمراہ سنتھوم ہائی روڈ چنئی میں بی ایم ڈبلیو میں سفر کر رہے تھے کہ گاڑی سڑک کنارے لگے درخت سے جا ٹکرائی جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور دونوں میاں بیوی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔



پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت ایشون سندر خود گاڑی چلارہے تھے اور درخت سے ٹکرانے کے بعد گاڑی کے دروازے لاک ہونے کی وجہ سے دونوں کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہ ملا۔ ایشون سندر کی اہلیہ نوی دتھا ایک پرائیویٹ اسپتال میں بطور ڈاکٹر فرائض انجام دے رہی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں